ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں سودی اداروں سے قرضہ لینے والوں کا احتجاجی مظاہرہ

منڈگوڈ میں سودی اداروں سے قرضہ لینے والوں کا احتجاجی مظاہرہ

Thu, 15 Dec 2016 13:16:56    S.O. News Service

منڈگوڈ 15؍دسمبر (ایس او نیوز)مائکرو فائنانس اور دیگر سودی اداروں سے قرضہ لے کر کنگال ہونے والے غریب عوام کی طرف سے منڈگوڈ میں تحصیلداردفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی کو میمورنڈم کو دیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہناتھا کہ سودی قرضوں میں جکڑے ہوئے غریبوں کا جینا حرام ہوگیا ہے کیونکہ پچھلے مہینے سے نوٹ بندی عمل میں آنے کے بعد سودی قرضے کی قسط ادا کرنا ممکن نہیں رہا۔ایک طرف بینکوں سے رقم نکالی نہیں جاسکتی تو دوسری طرف محنت مزدوری سے کمانے کے مواقع بھی کم ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجود سودی قرضہ دینے والے اداروں کے لوگ قرضداروں کو رات دن تنگ کررہے ہیں۔ گالی گلوچ اور کورٹ اور قانونی کارروائیوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس سے گھبراکر کئی لوگ خود کشی کرنے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔میمورنڈم میں ڈی سی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے ان پریشان حال لوگوں سودخوروں کے پنجے چھڑائیں اور عوام کو راحت پہنچائیں۔


Share: